کالمز / بلاگ

''پاکستانی کرکٹ کی ''مقدس گائے

ایشیا کپ میں محمد عامر کا نہ گیند گھوم رہا ہے اور نہ ہی وہ وکٹ اڑاپارہے ہیں،  ایسے میں شائقین کرکٹ کا میٹر ضرور گھوم رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ محمد عامر کو پاکستان کرکٹ کی ’’مقدس گائے کہا جارہا ہے اور کیوں نہ کہيں ''مقدس گائے''؟؟؟ پاکستاني فاسٹ بولر عامر ’’مقدس گائے‘‘ ہے تب ہي تو ان کے بارے ميں کوئي بات نہيں ہوتي پرفارمنس نہ ہونے کے باوجود ٹيم کو ديمک کي طرح چاٹ رہے ہيں، ان کے حامي کہتے ہيں بہت ٹيلنٹڈ بولر ہيں ايسے ٹيلنٹ کو ہم چاٹيں گے جو ٹيم کي جيت کے ليے استعمال نہ ہو۔ اکا دکا پرفارمنس پر کب تک ہم اس ’’مقدس گائے‘‘ کو پوجتے رہيں گے؟؟؟ آخر کب تک اس ’’مقدس گائے‘‘ کہ پجاريوں کي ايما پر انہيں ہاتھ نہ لگايا جائے؟؟؟۔ يہ کڑوي کسيلي باتيں ميں يوں ہي نہيں کررہا اعداد و شمار بھي چيخ چيخ کر نوحہ پڑ رہے ہيں کہ محمد عامر کو اب خدارا ڈراپ کرديا جائے خدارا اس ’’مقدس گائے‘‘ کو ڈوميسٹک کرکٹ کے ميں واپس بھيجا جائے تاکہ ان کي عقل ٹھکانے پر آئے اور ٹيلنٹ نکھر کر سامنے آئے۔

صرف 2018 کي بات کرليں تو محمد عامر نے رواں سال 9 انٹرنيشنل ايک روزہ ميچز کھيلے جس دوران 65 اوورز کروائے اور 262 رنز دے کر محض 3 ہي شکار کيے اور کسي بھي ميچ ميں دو وکٹيں نہ لے سکے۔ جبکہ 6 ميچز ميں پٹے تو ليکن وکٹ نہ لے سکے اور آخري 4 ميچز ميں بھي بے بسي کي تصوير بنتے ہوئے وکٹ ليے بغير ہي پٹائي کھاتے رہے۔ پابندي کے بعد سے محمد عامر کے ون ڈے کريئر کے اعداد و شمار ديکھيں تو 2016 سے 2018 تک 30 ميچز ميں 35.42 کي اوسط سے پٹائي کھانے کے بعد محض 33 شکار ہي کرسکے۔ اوور آل فاسٹ بولر 45 ون ڈے انٹرنيشنل ميچز ميں 58 وکٹيں ہي لے سکے اور آج تک کسي ون ڈے انٹرنيشنل ميچ کي کسي اننگز ميں 5 وکٹيں نہ لے سکے۔ ايسا نہيں کہ محمد عامر ہميشہ سے خراب بولنگ کرتے رہے ہيں چيمپئنز ٹرافي ميں بھارت کے خلاف فائنل ميں محمد عامر کا اسپيل بھلائے نہيں بھلايا جاسکتا ليکن ايک آدھ پرفارمنس پر انہيں مسلسل کھلانا يقينا ملک سے انصاف بھي نہ ہوگا۔ ٹيسٹ کرکٹ ميں بھي محمد عامر نے کچھ بہت زيادہ اچھي پرفارمنس نہيں دي پابندي کے بعد سے اب تک انہوں نے 19 ٹيسٹ ميچز کي 34 اننگز ميں 686 اوورز کروائے اور 1860 رنز دے کر 33.21 کي اوسط سے محض 56 وکٹيں لے سکے۔ 2018 ميں تين ٹيسٹ ميچز عامر کو کھلائے گئے جس دوران 5 اننگز ميں 221 رنز دے کر محض 12 کھلاڑي آؤٹ کرسکے۔ مجموعي طور پر 33 ٹيسٹ ميچز کي 61 اننگز ميں 3344 رنز دے کر محمد عامر نے 107 وکٹيں لے رکھي ہيں۔ لگے ہاتھوں اس ’’مقدس گائے‘‘ کي ٹي ٹوئنٹي انٹرنيشنل پرفارمنس پربھي نظر ڈال ليتے ہيں وہاں بھي اعداد و شمار ان کي پرفارمنس کا ماتم خود کررہے ہيں 2018 ميں 9 ميچز ميں 217 رنز دے کر صرف 14 وکٹيں ہي گراسکے۔ اس دوران محض ايک ہي پرفارمنس شائقين کو ياد ہوگي وہ ايشيا ٹي ٹوئنٹي کپ ميں بھارت کيخلاف 18 رنز کے عوض تين وکٹيں ہيں۔ مجموعي طور پر محمد عامر پابندي کے بعد سے اب تک 20 ميچز ميں 482 رنز دے کر 28 وکٹيں ہي لے سکے جبکہ مجموعي طور پر ٹي ٹوئنٹي انٹرنيشنل کيريئر ميں محمد عامر نے 41 ميچز ميں 1039 رنز دے کر 52 وکٹيں گرائيں۔ ایشیا کپ میں محمد عامر کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے کہ ہانگ کانگ جیسی ٹیم کے سامنے بھی وہ وکٹ کو ترستے رہے اور تو اور بھارت کے خلاف تو بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ ان اعداد و شمار کي وجہ سے ہي ہر کوئي بات کررہا ہے کہ اب محمد عامر کو ٹيم سے ڈراپ کردينا چاہيے تاکہ ان کي جگہ کوئي باصلاحيت کھلاڑي پاکستان ٹيم کا بولنگ اٹيک سنبھالے ايسا نہيں کہ ڈراپ کرنے سے محمد عامر کا کيريئر ختم ہوجائے گا بلکہ ان کے پاس چانس ہوگا کہ وہ ملکي کرکٹ ميں اپنا ٹيلنٹ دکھاکر وکٹيں اڑا کر پھر سے قومي ٹيم کے بولنگ اٹيک ميں جگہ بناليں۔ ليکن اب خدا کا واسطہ ہے ٹيم مينجمنٹ ، سليکشن کميٹي اور کرکٹ بورڈ اپني اس ’’مقدس گائے‘‘ کو قومي ٹيم سے نکال باہر کرے۔

PakvsInd

Sama Blogs

Tabool ads will show in this div