پولیو سے بچاؤ کےقطرےپلانےکی مہم کا آغاز پیر24 ستمبر سے ہوگا

وفاقی حکومت نے24ستمبر سے ملک گیرانسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پانچ سال کي عمر تک کے تين کروڑ چھياسي لاکھ بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کيلئے ملک بھر میں پولیو ویکسین پلانے کی مہم شروع ہورہی ہے۔ اس مہم میں دولاکھ ساٹھ ہزارپولیو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چھبيس ہزارایریا انچارج اورآٹھ ہزار یونین کونسل میڈیکل آفیسر خدمات انجام دیں گے۔

پنجاب میں ايک کروڑ بيانوے لاکھ ، سندھ اٹھاسي لاکھ ، خیبر پختونخوا میں سڑسٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ بلوچستان میں پچيس لاکھ ، آزاد کشمیرتئيس لاکھ جبکہ اسلام آباد میں تين لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔

polio campaign

health issues in pakistan

Tabool ads will show in this div