ایشیاء کپ سپرفور مرحلہ،پاکستان ٹیم کو سپراسٹارز کےمشورے

 

ايشياء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ميں پاک بھارت ميچ کو کر کٹرز نے اعصاب کي جنگ قرار دے ديا۔ جيت کے ليے اسپنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

دبئی میں پاک بھارت ٹیمیں پھر آمنے سامنے ہونگی۔بڑے میچ میں اسپنرز کا کردار بڑھ گیا ہے۔ دبئی میں لیگ بریک ، گگلی اور دوسرا کراتے جادوئی بالرز میچ کا فیصلہ کرسکتےہیں۔

سابق کپتان سلمان بٹ کاکہناتھاکہ دبئی میں چار فاسٹ باولرز کے ساتھ کھيلنے کي ضرورت نہيں۔اسپنرز کا رول زيادہ ہے۔ بیٹسمین صہيب مقصود نےکہاکہ ایشیا کپ  ميں ديکھا ہے کہ اسپنرز کا بڑا کردار ہے،بھارت کے پاس فرنٹ لائن اسپنرز ہيں اوران کا بہت کردار ہے۔

فاسٹ بالر محمد عرفان نے بتایاکہ انڈیا پاکستان میچ بڑا پريشر والا ہوتا ہے۔ فاسٹ بالر وہاب رياض نےکہاکہ  اس میچ میں انڈيا پر بھي پريشر ہوگا۔جو ٹيم اچھا پريشر ہينڈل کرے گی ،جیت اس کی ہوگی۔

سابق کپتان انتخاب عالم نے سرفراز الیون کو مشورہ دیا کہ ٹاس جيت کر فيلڈنگ کرنا بہتر ہوگا۔

قومی کرکٹرز نے زور دیا کہ ميچ ميں کاميابي کے ليے کیچ بھی پکڑنا ہوں گے ۔

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div