قوم ہر مشکل میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہماری مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، قوم ہر مشکل گھڑی میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گورنر ہاوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفت گو میں چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولا گیا ہے، یہ تمام مقامات عوام کی ہی ملکیت ہیں، ہم اقدار میں صرف عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں۔

گورنر ہاوس پنجاب کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے گئے

صوبے میں صاف پانی سے متعلق سوال پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صاف پانی سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں، لوگوں نے آج بھی صاف پانی سے متعلق شکایت کی، ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں، انہیں پورا بھی کریںگے۔

 

اس موقع پر بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر گورنر پنجاب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،یہ قوم ہر قدم پر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

واضح رہے کہ 16 ستمبر کو پہلی بار گورنر ہاوس پنجاب کے دروازے عوام کے لئے کھولے گئے۔ جہاں شہری صبح 10 سے شام 5 بجے تک اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس کی سیر کر سکتے ہیں۔

 

گورنر ہاؤس پنجاب میں چڑیا گھر، جھیل سمیت دیگر مقامات کی سیر کی جا سکے گی، لوگوں کے استقبال کے لیے صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی گورنر ہاؤس میں موجود ہوں گے۔

گورنر ہاؤس سے جاری ہدایات کے مطابق آنے والی فیملیز الحمرا کی طرف موجود گیٹ سے اندر داخل ہو سکیں گی، گھرانوں کے سر براہ کے پاس شناختی کارڈ ہونا لازمی ہوگا۔ گورنر ہاوس میں واقع ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور دو اسکولوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

قبل ازیں وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق سب سے پہلے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس سندھ عوام کے لیے کھولا تھا، جس کے بعد مری کا گورنر ہاؤس بھی کھولا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی وزرا کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز بھی عوام کے لیے کھولے جائیں۔

 

punjab house

governor house

clean water

Tabool ads will show in this div