کالعدم جئےسندھ متحدہ محاذ کی ہڑتال کی کال،صوبے بھرمیں پينتاليس دھماکے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی /لارکانہ : کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کی ہڑتال سے قبل سندھ ایک بارپھرکریکردھماکوں سے گونج اٹھا۔۔ کراچی سمیت صوبے بھر میں یکے بعد دیگرے پينتاليس دھماکے کئے گئے۔


پولیس کے مطابق آج کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کی ہڑتال ہے جسے کامیاب بنانے کے لئے یہ کارروائی کی گئی۔


کراچی میں قیوم آباد پل سےنامعلوم ملزمان نےسپرمارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں دوکریکر پھینکے۔۔۔۔۔دوسری جانب ناگن چورنگی پل سے بھی نامعلوم افرادنے کریکر پھینکا۔ جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔


دوسری طرف حیدرآباد میں لبرٹی چوک، حیدر چوک۔ لطیف آباد اور کوہ نور چوک میں دھماکے کئے گئے۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے تین ایس ایچ او معطل کردیئے۔ جس پر پولیس ایکشن میں آگئی اور دو ملزمان گرفتار کرلئے۔


لاڑکانہ میں بھی مختلف مقامات پر چھ دھماکے ہوئے ۔ ادھر دادو میں سینما چوک  اسٹیشن روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کئی دھماکے ہوئے ۔  جس کے بعد مقامی ایس ایچ او کو معطل کردیا۔۔  پولیس  کے مطابق کالعدم جیئے سندھ متحدہ محاذ کی ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے خوف و ہراس پھیلانے کی یہ کارروائی کی گئی۔ سماء

کی

polio workers

pride

Tabool ads will show in this div