دوسرا ون ڈے،پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے210رنز کا ہدف

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک


دبئی : پاکستان ٹیم  دوسرے ون ڈے میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف ملا، احمد شہزاد نصف سنچری بناکر نمایاں بیٹسمین رہے، میک لارین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مصباح نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اس بار بھی بیٹسمینوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ناصر جمشید صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد حفیظ بھی 26 کے اسکور پر احمد شہزاد کا ساتھ چھوڑ گئے۔


کپتان مصباح الحق اور احمد شہزاد نے ٹیم کا مجموعہ 112 تک پہنچایا تاہم تجربہ کار بیٹسمین 25 رنز پر بناسکے، احمد شہزاد بھی کپتان کی جدائی برداشت نہ کرسکے اور 58 کے انفرادی اسکور پر عمران طاہر کو کیچ تھما بیٹھے۔


اس سے قبل مصباح الحق رواں سال ون ڈے میں ایک ہزار رنز بنانے والے تیسرے بیٹسمین اور پہلے پاکستانی کپتان بن گئے، انہوں نے یہ سنگ میل 23 میچز میں عبور کیا اس دوران انہوں نے 11 نصف سنچریاں بھی بنائیں، اس دوڑ میں سب سے آگے آسٹریلیا کے جارج بیلی 1094 اور دوسرے نمبر پر بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی 1033 ہیں۔


ان کے بعد عمر اکمل اور عمر امین بھی ٹیم کو منجدھار میں چھوڑ گئے، دونوں نے بالترتیب 18 اور 14 رنز بنائے، شاہد آفریدی نے 20 گیندوں پر 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم 47 ویں اوور کی آخری گیند پر اسمتھ کو کیچ دی بیٹھے۔


سہیل تنویر 9، سعید اجمل صفر اور وہاب ریاض 19 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔


جنوبی افریقا کی جانب سے ریان میک لارین نے 4 اور مورن مورکل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سماء

کا

کو

Tabool ads will show in this div