بھارت دھمکيوں سے گريز کرے، پاکستان کا دوٹوک جواب

پاکستان نے بھارتي آرمي چيف کے بيان کو غير مناسب قرار دے ديا، وزير اطلاعات فواد چوہدري کا کہنا ہے جنرل بپن راوت کو اپنے منصب کا خيال کرنا چاہيے، وہ بي جے پي کے جنرل سيکريٹري نہيں، بھارتي فوج کے سربراہ ہيں مودي سرکار کرپشن الزامات سے عوام کي توجہ ہٹانے کيلئے جنگ کي باتيں کررہي ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدري نے دوٹوک انداز میں بتایا کہ بھارت دھمکياں دينے سے گريزکريں، وزيراطلاعات فوادچوہدري نے جنرل بپن راوت کے بيان کوغيرضروري قرارديديا۔

وزيراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارتي آرمي چيف کوعہدے کے مطابق زبان کااستعمال کرناچاہيے ۔وہ بي جے پي کے جنرل سيکريٹري نہيں

فوادچوہدري نے کہاکہ پاکستان سرحدپارامن کے پيغام بھجوارہاہے ليکن بھارت جذبہ خيرسگالي کے جواب ميں دھمکياں دے رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمي چيف نے امن کاپيغام بھيجا، بھارت کے آرمي چيف سياسي جماعت کے آلہ کاربنناچاہتے ہيں۔

فوادچوہدري نے مذاکرات کومسائل کاواحد حل قرار ديا اور کہا کہ کرپشن الزامات ميں گھري مودي سرکار اپنے عوام کي توجہ ہٹانے کيلئے جنگ کي باتيں کررہي ہے۔

INFORMATION MINISTER

fawwad chaudry

Tabool ads will show in this div