ساتواں ون ڈے،آسٹريليا کی شکست،بھارت سيريز جيت گیا

اسٹاف رپورٹ
بنگلور: بھارت نے آسٹریلیا کو ستاون رنز سے شکست دے کر سات میچوں پرمشتمل سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی ۔۔۔ روہیت شرما نے ڈبل سنچری بناکر آسٹریلوی بالرز کے چھکے چھڑادیئے ۔۔

بنگلورمیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔۔۔ روہیت شرما اور شیکھر دھون نے بھارت کو ایک سو بارہ رنز کا آغاز فراہم کیا۔۔  شیکھر دھون ساٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔۔۔

روہیت شرما نے مہمان بالرز کو دن میں تارے دکھا دیئے ۔۔ انہوں نے دوسو نو رنز کی کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔۔۔

کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اسکور میں باسٹھ رنز کا اضافہ کیا ۔۔

تین سو چوارسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے چار بلے باز چوہتر کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ  گئے ۔۔

اس موقع پر جیمز فالکنر بھارتی بولرز کے سامنے دیوار بن گئے ۔۔۔ اور گراؤنڈ میں بھارتیوں کی دوڑیں لگواتے رہے ۔۔۔ جیمز فالکنر اور کلنٹ میکے کے درمیان نویں وکٹ پر ریکارڈ ایک سو پندرہ رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ۔۔ مگر وہ میچ نہ بچاسکے ۔۔ فالکنر ایک سوسولہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو تین سو چھبیس کے مجموعے پر آسٹریلیا کی اننگز تمام ہوگئی ۔۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ریکارڈ اڑتیس چھکے بھی لگے ۔۔۔

مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز  کا ایوارڈ روہیت شرما کودیا گیا ۔۔ سات میچوں کی سیریز بھارت نے تین دو سے جیت لی ۔۔۔ دو میچ بارش کے باعث نہ ہوسکے ۔۔ سماء

کی

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div