جوانوں سے زیادہ جوان ہوں،کسی کرکٹرکےسامنے سےڈرتا نہیں،آفریدی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
دبئی : چونتیس سالہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں وہ اب بھی ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ جوان ہیں اور دن بہ دن مزید جوان ہوتے جارہے ہیں۔ بوم بوم کہتے ہیں آملہ ہو یا اسٹین سب کا سامنا کریں گے اور سیریز جیتیں گے۔

بوم بوم آفریدی پھر سے جوان ہوگئے، چونتیس سال کی عمر میں بھی نوجوانوں سے زیادہ جوان ہونے کا دعویٰ کردیا۔ شاہد آفریدی نے قوم کو جلد خوشخبری کی بھی نوید سنائے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین فل فارم میں ہیں آخری تینوں ون ڈے جیت کر قوم کو سیریز کا تحفہ دیں گے۔

بوم بوم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے معرکے میں اپنی بیٹنگ کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ میچ آفریدی بمقابلہ پروٹیز نہیں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تھا، سب ہی برا کھیلے لیکن تنقید صرف میرے شاٹ پر کی جارہی ہے۔ بوم بوم کا کہنا تھا کہ آملہ اور اسٹین کی شمولیت سے جنوبی افریقی ٹیم مضبوط ہوجائے گی،  تاہم بیٹنگ وکٹس کے باوجود بلے بازوں کی مسلسل ناکامی سمجھ سے باہر ہے۔ سماء

سے

super

Tabool ads will show in this div