سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7بڑےکیسز سماعت کےلیے مقرر

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/SC-Big-cases-Fixed-Isb-Pkg-22-09.mp4"][/video]

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے جعلی اکاؤنٹس،این آر او اور اصغر خان عملدرآمد سمیت سات بڑے کیسز کی سماعت ہوگی۔نیب پراسیکیوٹر،ڈی جی ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل سمیت  متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئےہیں۔

آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں بڑے بڑے کیسز سماعت کیلئے مقررکردئےگئےہیں۔ تین اہم کیسز کی سماعت 24 ستمبر، تین کی 25 ستمبر اور ایک کی 26 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والا ہفتہ اہم ہوگا۔عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 24 ستمبر کوہوگی۔یہ درخواست نون لیگی رہنما دانیال چوہدری نے دائر کر رکھی ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور نقیب اللہ قتل کیس بھی اسی روز سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت 25 ستمبر ہوگی۔ ڈی جی ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئےہیں۔عدالت نے ایف آئی آئی اے سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ 25 ستمبر کو ہی پاناما ریفرنسز کی دوسری احتساب عدالت منتقلی کے خلاف چئیرمین نیب کی اپیل پر سماعت ہوگی ۔ عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

این آر او کیس اور اثاثوں کی تفصیلات طلبی کے خلاف آصف زرداری کی نظرثانی درخواست پر سماعت بھی منگل کوہی ہوگی۔عدالت نے  سابق صدر آصف زرداری اورپرویزمشرف سے بیوی بچوں سمیت دوہزارسات اور موجودہ اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

اس کےعلاوہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔سزا کے خلاف کرکٹر خالد لطیف کی اپیل پر سماعت چھبیس ستمبر کو ہوگی۔

ASIF ZARDARI

spot fixing scandal

pervez musharaf

supreme court cases

Tabool ads will show in this div