ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیدی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


ٹوکیو : ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی، ملائیشیا کو 0-1 سے شکست دینے کے بعد گرین شرٹس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے۔


کا کا میگارا جاپان میں جاری ایونٹ کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم نے گول اسکور کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے جبکہ ملنے والے 7 پنالٹی کارنر سے بھی پاکستان ٹیم کوئی فائدہ نہ اٹھاسکی۔


پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا، دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں شفقت رسول نے بال نیٹ میں پہنچاکر اسکور 0-1 سے پاکستان کے حق میں کردیا، جس میں فائئل وسل تک کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔


ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم اپنے اگلے میچ میں 7  نومبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ سماء

کو

نے

rejected