ایشیاء کپ سپر فورمیچ،پاک افغان کھلاڑیوں پرجرمانہ عائد

ایشیاء کپ سپر فورمرحلے کے پاک افغان میچ میں نامناسب رویےپردونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پرجرمانے عائد کردئیےگئے۔
ابوظبی میں کھیلےجانےوالے میچ میں افغان کھلاڑیوں کی پاکستانی کھلاڑیوں سے نوک جھوک چلتی رہی۔ ایک موقع پر حسن علي اور افغان بلے باز حشمت اللہ شاہدی ايک دوسرے سے الجھ پڑے ۔تاہم امپائر نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا ۔راشد خان نے آصف علي کوآؤٹ کرکےپويلين جانے کا اشارہ کيا تھا۔
فاسٹ بالر حسن علی کا افغان کھلاڑی پر غصہ
میچ ریفری نے پاکستانی فاسٹ بالرحسن علی کو15فیصد میچ فیس سے محروم کردیا۔ افغان کپتان محمداصغراوراسپنرراشدخان کو بھی 15فيصدجرمانہ بھرنا ہوگا۔
میچ ریفری کےمطابق تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیاگیاہے۔
Hasan, Asghar and Rashid have been fined 15 per cent of their match fees and also received one demerit point each https://t.co/Kjp18QpdcD via @icc #AsiaCup
— ICC Media (@ICCMediaComms) September 22, 2018