اسرائیلی فوج کی غزہ سرحد پر شدید فائرنگ، ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ سرحد پر شدید فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے ایک فلسطینی شہید اور چوون زخمی ہوگئے۔


فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فائرنگ سے چوون مظاہرین زخمی ہوئے، گھروں پر قبضے کے خلاف فلسطینیوں کا غزہ سرحد پر تیس مارچ سے احتجاج جاری ہے۔

ظالم اسرائيلي فوج کے ہاتھوں ایک سو تیراسی فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی فوج کا غزہ سرحد پر احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلانے کے ساتھ آنسو گیس کی شدید شیلنگ کا سلسلہ معمول بن چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی کے لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

KILLING

GAZA STRIP

Israel army

Tabool ads will show in this div