ایشیاء کپ سپرفورکےاہم میچ میں جیت نے سرفرازکونہال کردیا

افغانستان کےخلاف ایشیاء کپ  سپرفورکےاہم میچ میں جیت نے سرفرازاحمد کونہال کردیا۔

قومي کرکٹ ٹيم کے کپتان سرفراز احمد نےکہاہےکہ شعيب ملک نے ثابت کرديا کہ سينئر سينئر ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اُن کی اننگ کي جتني تعريف کي جائے کم ہے ۔

کپتان کاکہناتھاکہ افغانستان کے خلاف ميچ ميں ايک بيٹسمين زيادہ کھلانے کي حکمت عملي کے ساتھ ميدان ميں اترے تھے ۔انھوں نے تسلیم کیاکہ اس وکٹ پر دوسواٹھاون رنزبنانا آسان نہيں تھا ۔ انھوں نے تعریف کی کہ بابراعظم اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بيٹنگ کی۔

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div