آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،جنوبی افریقہ کی ٹیم کا راج برقرار

اسٹاف رپورٹ
دبئی : آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کرکٹرز کا راج برقرار ہے۔ کولکتہ ٹیسٹ میں سنچری اور پانچ وکٹوں نے ایشون کو آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلادی ۔

آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بلے بازی میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز پہلے اور ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ تیسرا نمبرویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندر پال کا ہے۔ پاکستان کے مصباح الحق نمبر چھ اور یونس خان نمبر آٹھ پر موجود ہیں۔

بالنگ میں بھی جنوبی افریقن کھلاڑی ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ ڈیل اسٹین پہلے اور فلینڈرر دوسرے نمبر پر ہیں، تیسرے نمبر پر سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ اور چوتھا نمبر، دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کا ہے۔

بھارت کے روی ایشون کو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے اور پانچویں وکٹیں حاصل کرنے کا صلہ مل گیا۔ ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں ایشون پہلے نمبر پہنچ گئے جبکہ تنزلی کے بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پرآگئے ہیں۔ سماء

کی

کا

سی

آئی

christians

secretaries

Tabool ads will show in this div