شاہین ایئرلائن کے عملے کی ہڑتال، حج آپريشن ايک بار پھر بند ہوگیا
حاجيوں کو لانے کيلئے شاہين ايئرلائن کا حج آپريشن ايک بار پھر بند ہوگیا، تين ہزار حاجي سعودي عرب ميں پھنس گئے۔
شاہين ايئرلائن کے پائلٹ، انجينيئر اور اسٹاف نے تنخواہيں نہ ملنے پر ہڑتال کردي ہے جس کے باعث آج صبح 350 حاجيوں کو لانے کيلئے پرواز مدينہ روانہ ہوني تھي مگر نہ ہوسکي۔
شاہین ایئرلائن کے ہڑتال کرنے والے عملے کا کہنا تھا کہ تين ماہ سے تنخواہ نہيں ملي، اگر حج آپريشن مکمل کرديا تو ايئرلائن انتظاميہ کا کام پورا ہوجائے گا۔
کراچی ايئرپورٹ شاہين ايئرلائن کے ہينگر پر طيارے موجود ہيں مگر روانہ نہيں ہوسکے، 20 سے 25 ستمبر تک شاہين ايئرلائن کي 17 پروازوں کو حاجيوں کو لےکر آنا ہے۔