پہلا ٹی 20: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


دبئی : پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان، جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہا ہے۔


دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم قومی ٹیم کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور محض 4 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین پہنچ گئے، احمد شہزاد اور محمد حفیظ صفر اور صہیب مقصود 4 رنز بناسکے۔


تجربہ کار بیٹسمین شاہد آفریدی اور شعیب ملک ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔


اس سے قبل ٹاس جیت کر کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں عبدالزاق کو شامل کیا گیا ہے، ہمارے پاس بہترین بولنگ اٹیک ہے، ٹی 20 سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سماء

کی

ٹی

کیخلاف

Tabool ads will show in this div