ممبئی ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 182 پر آؤٹ، بھارت کے 2 وکٹ پر 157 رنز

اسٹاف رپورٹ


ممبئی : ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہی بھارتی ٹیم میچ پر گرفت مضبوط کرتی نظر آئی، کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔


ممبئی ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈین ٹیم بھارتی بولرز کا جم کر سامنا نہ کرسکی اور صرف 2 سیشنز میں ہی اس کی اننگ 182 رنز پر سمٹ گئی۔


کیرون پاول 38 اور ڈیرن براوو 29 رنز بناکر نمایاں رہے، پراگیان اوجھا نے 40 رنز دیکر 5 جبکہ روی چندرن ایشون نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔


بھارتی اننگ شروع ہوئی تو اوپنرز نے پہلی وکٹ پر 77 رنز کا اضافہ کیا، مرلی وجے 43 اور شیکھر دھون 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔


پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 157 سو رنز تھا۔


کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے سچن ٹنڈولکر 38 اور چیتیشور پجارا 34 رنز بناکر کل دوبارہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ سماء

کے

پر

Tabool ads will show in this div