ماسٹربلاسٹرلیجنڈ کرکٹرسچن ٹنڈولکرکیریرکےآخری میچ میں74رنزپرآؤٹ

ویب ڈیسک:
ممبئی : دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین اور بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اپنے کریئر کا آخری اور دو سو ویں ٹیسٹ میچ میں 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کرنے آج جب ممبئی کے وان کھڈے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو شائقین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

ماسٹر بلے باز کے وکٹ کے چاروں جانب اسٹروک دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ میچ میں سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ میچز کی اڑسٹھ ویں نصف سنچری مکمل کلی اور 74 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

ٹیسٹ میچوں کی ڈبل سینچری بنانے والے عظم بالے باز نے کیریر کے آخری ٹیسٹ میچ میں 68ویں نصف سینچری اسکور کی۔  ویسٹ انڈیز کیخلاف ممبئی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اڑتیس رنز کے ساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کیا۔ عظیم بلے باز کو آخری میچ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین کے علاوہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ سماء

Occupied Kashmir

Tabool ads will show in this div