عمران خان کی یو اے ای کے ولی عہد سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ باہمی تعاون پر اظہار اطمینان اور مزید فروغ پر اتفاق کیا۔

عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان اور محمد بن زید نے ونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون پر اظہار اطمینان اور اس کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں یو اے ای کے نائب وزیراعظم سیف بن زید النہیان اور دیگر وزراء بھی شریک تھے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے علاقائی، عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھنے پر اظہار اطمینان کیا جبکہ ملاقات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مزید فروغ پر بھی بات چیت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا، شاہ سلمان سمیت دیگر قیادت سے ملاقاتیں، عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی

PM

IMRAN KHAN

First Visit

Tabool ads will show in this div