سی پیک کے مخالفین کبھی کامیاب نہیں ہونگے، چینی صدر کی آرمی چیف سے گفتگو

چین کے صدر شی چن پنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ سی پیک کی مخالفت کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی دعوت پر چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور چیلنجز سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار بھی شریک تھے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چینی صدر نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان ہمارا آزمایا ہوا مضبوط دوست ہے، چین اپنے دوست ملک پاکستان کا بطور اسٹریٹجک پارٹنر تعاون جاری رکھے گا، ایسے عناصر جو ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے اور سی پیک کی مخالفت کررہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، یہ منصوبہ نا صرف چین بلکہ خطے میں امن و ترقی کا ضامن ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی صدر کی جانب سے دورے کی دعوت اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہنے پر صدر شی چن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود سی پیک کامیابی سے مکمل اور اس منصوبے کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گی۔

ARMY CHIEF

CHINA

general qamar javed bajwa

Tabool ads will show in this div