غيرملکيوں کو شہريت دينے کے فيصلہ، سعید غنی نے مخالفت کردی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزيراعظم عمران خان کي جانب سے غيرملکيوں کو شہريت دينے کے فيصلے کي مخالفت کردي، کہتے ہيں فيصلہ سمجھ سے بالاتر ہے اگر ايسا کرنے کي کوشش بھي ہوئي تو نيا بحران پيدا ہوگا۔

کراچي ميں وزير بلديات سندھ سعيد غنی کا سوک سينٹر ميں ايس بي سي اے اور کے ڈي اے کيساتھ اجلاس کے بعد پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیرملکیوں کو شہریت نہیں دی جاسکتی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی اٹھارہويں ترمیم سے متعلق بیانات دے رہے ہیں، ترمیم میں تبدیلی نہیں آسکتی، غیر ملکیوں کو شہریت بھي نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے ميئر کراچي کے الزامات کا جواب ديتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر بیان نہ دیں، اگر حکومت سندھ پیسے دبئی بھیجتی ہے تو ثبوت دیں۔

سعید غنی نے کہا کہ طے شدہ فارمولے کے تحت بلدیاتی اداروں کو وسائل اور فنڈز دے رہے ہيں۔

PM

NATIONALITY

bengali

afghaan

Tabool ads will show in this div