کیا آپ جانتے ہیں؟ پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کو ہرایا تھا

کیا آپ کو یاد ہے؟ آج ہی کے دن پاکستان نے بھارت کو بدترین شکست دی تھی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا کرکٹ میچ ہمیشہ کسی معرکہ سے کم نہیں رہا۔
سال 1998ء میں آج ہی کے دن (19ستمبر کو) صحارا کپ میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو بدترین شکست دی تھی۔
اٹھانوے میں ہونے والی کرکٹ سیریز صحارا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 134 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 316 رنز بناکر بھارت کو 317 کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم صرف 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بوم بوم شاہد آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز بنائے تھے۔
میچ میں پاکستانی کھلاڑی سلیم ملک نے اپنے ون ڈے کیریئر کے 7000 ہزار رنز مکمل کئے تھے جبکہ اسپنر ثقلین مشتاق نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔