ایشیا کپ، پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ

ایشیاء کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان سرفراز کا کہنا ہےکہ پہلے بیٹنگ کرکے 280 سے زائد رنز اسکور کریں گے تاکہ بھارت کو دباؤ میں لے سکیں۔ پاکستان نے ہانگ کانگ کیخلاف کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اگر بھارت ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا، مگر ہدف کا تعاقب کرنا بھی ٹھیک رہے گا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ گزشتہ روز ہانگ کانگ کیخلاف بھارت کی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ آج پاکستان کیخلاف اچھا میچ ہوگا، آج نیا دن اور نیا میچ ہے، بھارت کی ٹیم میں ہاردک پانڈیا اور بومرا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ شیردل اور خلیل کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں، دونوں نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

Pak vs india

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div