عوام کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی عمران خان کا ساتھ دیں، شاہد آفریدی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
پشاور: کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد دینے کیلئے کپتان عمران خان کی مدد کو شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک اکیلا بندہ کچھ نہیں کرسکتا، عمران خان کی پوری ٹیم ایمانداری سے نہ صرف کرکٹ بلکہ سیاست میں بھی محنت کرے۔
 پشاور کے میدان میں لالہ کی اینٹری نے شرکاء کا جوش اور ولولہ ایسے بڑھایا جیسے وہ انڈیا کیخلاف بلا لیکر کھیلنے آئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے شرکاء کے پُرزور اصرار پر پہلے پشتو بولی پھر قومی زبان میں بات کرتے ہوئے ایک اچھا انکشاف بھی کیا۔
انہوں نے تلقین کی کہ عمران خان کی ٹیم پوری لگن سے کرکٹ ٹیلنٹ تلاش کرے۔
اسٹار آل راؤنڈر خوش گوار موڈ کیساتھ دل کی بات بھی کہہ گئے۔ دنیائے کرکٹ میں ایک بار پھر چیمپئن بننے کیلئے عمران خان کے ٹیلنٹ ہنٹ نے آج سے کمر کس لی جس میں شاہد آفریدی بھی مدد دیں گے۔ سماء

میں

کی

کا

عمران

ODIs

Red Zone

خان

interference

glasses

Tabool ads will show in this div