ہاتھ ضائع ہونے کا معاملہ، کے الیکٹرک اور متاثرہ خاندان میں معاہدہ طے پاگیا
بجلي کے تاروں سے معذور آٹھ سالہ عمر کے خاندان اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، جب کہ ادارے کے ملازمین کو بھی ضمانت مل گئی۔
کے الیکٹرک کی غفلت سے آٹھ سالہ عمر کے ہاتھ ضائع ہونے کے معاملے پر ادارے نے مقدمہ سے بچنے کےلئے معذور بچے کی تعلیم، علاج اور ملازمت دینے کا معاہدہ کرلیا۔
معاہدے کے بعد سندھ ہائي کورٹ نے کے اليکٹرک کے گرفتار سات ملزمان کي پچاس، پچاس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک ماہانہ 25 ہزار روپے بشمول پانچ فيصد سالانہ اضافی ادائيگی کرے گا، جبکہ عمر کا مکمل علاج اور ماہانہ تين سو يونٹ کے برار رقم بھی دے گا۔ ادارہ عمر کے تعليمي اخراجات اور چوبیس سال کی عمر میں ملازمت بھي دے گا۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم سینٹ کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔