ایشیا کپ، ہانگ کانگ کےخلاف بھارت کی بمشکل 26 رنز سے جیت

ايشيا کپ ميں بھارت میچ جیت تو گیا مگر ہانگ کانگ نے بھارتی کھلاڑیوں  کے ہوش اڑا دیے۔ بھارت صرف 26 رنز سے میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

دبئی میں ایشیاء کپ کے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جيت کر بھارت کو بيٹنگ کي دعوت دي ۔ بھارت نے سات وکٹوں پر دو سو پچياسي رنز بنائے۔ شيکھر دھون نے ايک سو ستائيس رنز کي اننگ کھيلي۔امباتي رائڈو نے اسکور ميں ساٹھ رنز کا اضافہ کيا ۔ کنچت شاہ نے تين وکٹيں اڑائيں۔

ہانگ کانگ کی ٹیم دوسوچھیاسی رنز کے تعاقب میں پراعتماد نظر آئی۔ ہانگ کانگ کے نزاکت خان اور انوشمان کي جوڑي بھارت کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئي۔ہانگ کانگ کی پہلي وکٹ 174 رنز پر گري ۔ اوپنرانوشمان 73 اور نزاکت خان 92 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم اس کے بعد ہانگ کانگ کے دیگر کھلاڑی اسکورمیں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کےنقصان پر259 رنز بناسکی۔ بھارت کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے فاسٹ بالر خلیل نے 3 وکٹ حاصل کئے۔چھاہل کےحصےمیں بھی 3 وکٹیں آئیں۔ یادو 2 وکٹ حاصل کرسکے۔

HONGKONG

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div