آسکر ایوارڈ کیلئے فلم ‘کیک’ کا انتخاب کرلیا گیا
آسکر ایوارڈ کیلئے فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی کمیٹی نے فلم ‘کیک’ کا انتخاب کیا ہے، جس کا نام جلد ہی اکیڈمی کو بھجوا دیا جائے گا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم پاکستانی کمیٹی نے ‘کیک’ کو آسکر کے لیے منتخب کردیا، جس کا نام جلد ہی ایوارڈ دینے والی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔
کیک’ کا مقابلہ دیگر تمام ممالک کی غیر زبان کی کیٹیگری میں بننے والی فلموں سے ہوگا، دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی آسکر کو فلمیں بھجوائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور رواں برس کے آخر تک تمام ممالک اپنی فلموں کے نام بھجوا دیں گے، جس کے بعد آئندہ برس جنوری میں اکیڈمی نامزد فلموں کا اعلان کرے گی۔
آسکر ایوارڈ کی تقریب رواں برس فروری میں منعقد ہوگی، گزشتہ برس یہ تقریب مارچ میں منعقد ہوئی تھی۔
فلم کیک رواں برس مارچ میں ریلیز کی گئی تھی ، فلم میں عاصم ملک کی اس فلم میں صنم سعید اور عدنان ملک سمیت دیگر اداکاروں نے جوہر دکھائے تھے۔