وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر 568کلو کا لڈو تیار

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر 568کلوگرام کا ایک لڈو بناکر اسے بچوں میں تقسیم کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ روز منائی جانے والے نریندرمودی کی سالگرہ پر 568کلوگرام کا ایک لڈو بنایا گیا ۔

بھارت کے وزیر انسانی وسائل و ترقیات پرکاش جاوڈیکر ،اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور سلبھ انٹرنیشنل کے بانی وندیشور پاٹھک نے مشترکہ طورپر لڈو کی نقاب کشائی کی، تقریب کے دوران لڈو کو بچوں میں تقسیم کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وندیشور پاٹھک نے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی کی 68ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جس کی خوشی میں مذکورہ لڈو دیسی گھی اور نقطی سے تیار کیا گیا ہے۔

جاوڈیکر اور نقوی نے لڈو کھا کر اس کے ذائقے کی تعریف کی، تقریب میں کئی سیاسی اور اہم شخصیات مدعو تھیں۔

narrender Modi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div