واٹر بورڈ کا17 ارب روپے کی ریکوری کیلئے پلان تيار

واٹر بورڈ کراچی نے اپنے سترہ ارب روپے کی ریکوری کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا، واٹر کمیشن کی ہدایت پر واٹر بورڈ مجسٹریٹ کے ذریعے وصولی کرے گا ۔

واٹر کمیشن کی ہدایت ملتے ہی واٹر بورڈ نےایکشن کرتے ہوئے سترہ ارب روپے کی ریکوری کیلئے پلان بنالیا، پانی استعمال کرتے ہو اب بل بھی دينا ہوگا، ادارہ سرکاري ہو يا نجي، پاني کا بل آئے گا، واٹر بورڈ مجسٹریٹ کے ذریعے واجبات وصول کرے گا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے کہا کہ واٹر بورڈ کے وفاقی اداروں پر گیارہ ارب روپے کے واجبات ہیں ،وزیر بلدیات سندھ بھی واٹر بورڈ کی ریکوری میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اس بار نوٹس دینے کے بعد پانی کنکشن منقطع کرنے سمیت قانونی کارروائی کرنے پر غور کررہی ہے ۔

 

water board

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div