ایشیا کپ، بھارت کیخلاف میچ جیتنے کیلئے سرفراز پُرعزم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاک بھارت میچ کیلئے پُرعزم جذبات کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ ہر میچ جیتنے کا جذبہ لے کر کھیلتے ہیں۔

دبئي میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ ايونٹ جيتنے کیلئے ہر ميچ کو پاک بھارت مقابلہ سمجھ کر کھيليں گے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پاک بھارت میچ کا الگ ہی ماحول ہوتا ہے، 19 ستمبر کے مقابلے میں جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ طور پر میچ دیکھنے دبئی آنے کے سوال پر سرفراز نے کہا کہ وزیراعظم کے آنے سے کھلاڑيوں کا جذبہ بڑھے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی جائیں گے۔

Pak vs india

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div