پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی کی درخواستِ ضمانت منظور

پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود گرفتاري سے بچ گئے۔ پي ٹي وي کرپشن کيس ميں اينکر پرسن کي درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ اسلام آباد ہائيکورٹ نے ملزم کو 28 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم ديديا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اینکر پرسن کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس اور قبل از گرفتاری ضمانت کيلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے وکیل شاہ خاور کے ہمراہ پيش ہوئے۔ وکيل نے استدعا کي کہ تفتیشی افسر سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے، کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت دی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو 28 ستمبر تک عبوری ضمانت کي منظوری ديتے ہوئے 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم ديديا۔

 اسپیشل سینٹرل جج ارم نیازی نے شاہد مسعود کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر کے گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Shahid Masood

MD PTV corruption case

Tabool ads will show in this div