کراچی میں 6 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے

کراچی میں لٹیرے کبھی بینک ڈکیتی کرتے ہیں اور کبھی راہ چلتے شہریوں کے مال پر ہاتھ صاف۔ یہ وزیراعظم کی آمد کا اثر تھا یا کچھ اور، پولیس نے بینک ڈکیتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈز سمیت 6 اسٹریٹ کرمنلز کو دھرلیا۔

شہر قائد میں بینک، شاہراہیں، دکانیں، عمارتوں کی لفٹس ڈاکوؤں کی زد میں ہیں جو بڑی بڑی بندوقوں کیساتھ دھاوا بولتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر اعتراف کیا کہ کراچی میں کچھ ماہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیس نے گزشتہ روز سائٹ ایریا میں نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹنے والے سیکیورٹی گارڈ کو دھرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، رقم بھی اسی ملزم کے پاس ہے۔

سہراب گوٹھ سے تین اور ایسٹ زون سے دو اسٹریٹ کرمنلز پکڑے گئے جن سے کئی موٹر سائکلیں بھی مل گئیں۔

 وزیراعظم کی کراچی آمد کے بعد پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کو شہر کی سڑکوں سے ختم کرنے کی ٹھان لی ہے۔

IMRAN KHAN

KARACHI VISIT

Tabool ads will show in this div