ایون فیلڈ ریفرنس،سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت

ایون فیلڈ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو رہی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے سماعت کی تو نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ نیب نے سزا معطلی کی درخواست پہلے سُنے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی وہاں پیش ہو رہے ہیں۔

 

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے تو ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں؟ نیب کے کہنے پر سزا معطلی کیس سنا، یہاں ساری چیزیں آپ کی مشاورت سے طے ہوئی تھیں اور آپ نے اپنی مشاورت سے طے کردہ بات کو ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کے روز نیب کے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی۔

MARYAM NAWAZ

Avenfield Case

Parole

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div