وزیراعظم عمران خان کل پہلے غیر ملکی دورے پر جائیں گے

وزیر اعظم کل پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جارہے ہیں، ترجمان کے مطابق عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 18 سے 19 ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

عمران خان دورہ سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مالیات اسد عمر اور مشیر برائے تجارت بھی ہوں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ سعودی فرمانروا کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کیلئے رائل کورٹ میں عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا، دورے میں پاکستان اور سعودی حکام کے درمیان ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے دوران عمران خان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم مذہبی مقامات کی زیارت اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد 19 ستمبر کو وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ ابوظہبی جائیں گے، جہاں ان کا استقبال متحدہ عرب امارات کے امیر محمد بن زائد النہیان کریں گے۔

PM

IMRAN KHAN

shah salman

Saudi Arab

SAUDI KING

Tabool ads will show in this div