مومنہ مستحسین نے سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ بنالیا

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن یو ٹیوب پر سو ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔

مومنہ مستحسن کا شمار بھی پاکستان کے ان خوش قسمت گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اتنی زیادہ شہرت حاصل کی ہے اور آج وہ یوٹیوب پر 100 ملین (تقریباً 10 کروڑ) ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئی ہیں۔مومنہ نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کےساتھ گایاہوا گیت آفرین آفرین سے شہرت حاصل کی۔

مومنہ مستحسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ شروع میں ان کی گائیگی کو کوئی پسند نہیں کرتا تھا جس کے باعث انہیں شدید ذہنی ڈپریشن کا بھی سامنا رہااوروہ کافی عرصہ گلوکاری سے دور رہیں۔ لوگوں کی تنقید کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھاجیسے نہ ہی مجھے گانا گانا آتا ہے اور نہ ہی گٹار بجانا۔ میں نے گانا گانا، لکھنا اورگٹار بجانا چھوڑدیا تھا۔

afreen afreen

momina mustehseen

Tabool ads will show in this div