کراچی کے لئے خوشخبری: خصوصی منصوبوں کا اعلان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/CM-on-karachi-SOT-17-09.mp4"][/video]

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی والوں کے لئے پانی اور صحت کے منصوبوں کا اعلان کردیا، بولے کھارے پانی کو میٹھا کرنے کے لئے ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگایا جارہا ہے جبکہ کے فور منصوبے پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے ۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کی خاطر طبی تحقیق کے لیے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور اسپتال بنایا جائے گا جو کہ خطے کا سب سے بڑا طبی مرکز ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چھ ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے، جبکہ دوسری سائبر نائف جناح اسپتال میں دسمبر سے کام شروع کردے گی جس سے ایک دن میں اسپتال میں مفت علاج کی صلاحیت 24 مریض تک پہنچ جائے گی۔ اس سے پہلے یہ صلاحیت آٹھ مریض کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ایک این جی او پیشنت ایڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے سے یومیہ 300 گیلن صاف پانی مل سکے گا۔ جبکہ کے فور منصوبے پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔

K4 water project

de-salination plant

Sindh CM Murad Ali Shah

cancer research institute

Tabool ads will show in this div