الطاف حسین، اسحاق ڈار، حسن اور حسين نواز کو لانے کی راہ ہموار

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانيہ کے مابین قيديوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگيا ہے جس کے نتیجے میں بڑے مجرم الطاف حسین، اسحاق ڈار، حسن اور حسين نواز کو لانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
فواد چوہدری کے مطابق منی لانڈرنگ کے تدارک کيلئے پاکستان اوربرطانیہ نیا پروگرام لانچ کرنے کریں گے۔ برطانوي وزيرداخلہ نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ دونوں ملکوں کي ترجيح ہے۔