نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کا پرول شام 4 بجے ختم ہوگا
سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مريم نواز اور کيپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا آج (پیر) شام چار بجے پرول کا وقت ختم ہو جائے گا۔
پرول کا وقت ختم ہونے کے بعد پوليس کي بھاري سيکيورٹي ميں انہيں جاتي امرا سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی لاہور سے اڈیالہ جیل تک سفر میں ان کے ساتھ رہیں گے، پنجاب حکومت کي جانب سے پرول بارہ سے سترہ ستمبر تک ديا گيا تھا۔
نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو پرول پر رہائی سابق خاتون اوّل کلثوم نواز کے انتقال پر دی گئی تھی جس کی مدت آج شام 4 بجے ختم ہو جائے گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات 11 ستمبر 2018 کو لندن میں ہوئی جو کہ گلے کے کینسر میں مبتلا تھیں۔
کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن اور پھر جسد خاکی پاکستان پہنچنے پر لاہور میں بھی ادا کی گئی۔