ایشیا کپ، پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ايشيا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان انوشمان رتھ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اچھے بالنگ اٹیک کے سامنے ہانگ کانگ کی ٹیم صرف 116 رنز ہی بنا سکی، ہانگ کانگ کے اعزاز خان 27 اور کنچت شاہ 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
ہدف کے تعقب میں پاکستان کے بلے بازوں کو ہدف کے تعاقب ميں ذرا مشکل پيش نہ آئي، پاکستان کی جانب سے چار سنچریاں بنانے والے امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی نصف سنچری بنائی، بابراعظم نے تینتس اور فخرزمان نے چوبیس رنز بنائے۔
ایک سو سترہ رنز کا ہدف گرین شرٹس نے دو وکٹوں کے نقصان پر چوبیس اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان اپنا اگلا میچ انیس ستبمر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
HONGKONG
Asia cup 2018
تبولا
Tabool ads will show in this div