کے الیکٹرک کی نااہلی نوجوان کی جان لے گئی
کراچی میں کے الیکٹرک کی نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ،گلشن بونیر میں زمین پر گرے ہوئے تار پچیس سالہ نوجوان کی جان لے گئے ۔
کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، گلشن بنیر میں کئی گھنٹوں سے گلی میں جمع پانی میں گرا بجلی کا تار موٹر سائیکل پر سوار پچیس سالہ نوجوان نوراللہ کی جان لے گیا ۔
تنگ گلیاں اور پولوں پر لگی بجلی کی ننگی تاریں، علاقہ مکینوں کے مطابق سسٹم کی خرابی اور آئے روز تار ٹوٹنے کے واقعات کی شکایات پر بھی کے الیکٹرک کوئی اقدامات کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتی ۔
شہری کہتے ہیں کئی جانیں چلی گئیں ہنستے کھیلتے بچے معزور ہوگئے مگر کے الیکٹرک کی بے حسی ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔