پاکستانی کرکٹر بلاول بھٹی کا ویزہ غیر مؤثر، دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

اسٹاف رپورٹ


دبئی : پاکستانی کرکٹر بلاول بھٹی کیریئر کے آغاز میں ہی تنازع کا شکار ہوگئے، ویزے کے بغیر ہی دبئی پہنچ گئے اور دھر لئے گئے، بورڈ نے آل راؤنڈر کا نیا ویزہ لگوانے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔


بلاول بھٹی آج صبح لاہور سے دبئی کیلئے ٹیم کے دیگر 10 کھلاڑیوں کے ساتھ روانہ ہوئے، دبئی پہنچے تو پتہ چلا جس ویزے کو لے کر دبئی آئے ہیں وہ غیر مؤثر ہے، دبئی حکام نے بلاول بھٹی کو ایئرپورٹ پرہی روک لیا۔


پی سی بی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیا ویزہ بھجوایا جارہا ہے، بورڈ حکام کے مطابق بلاول بھٹی کے پاس دبئی میں ون ٹائم انٹری ویزہ تھا۔


جنوبی افریقا سے واپسی پر وہ ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر دبئی میں کنیکٹنگ فلائٹ سے قبل ایئرپورٹ سے باہر گئے تھے جس وجہ سے ان کا ویزہ ختم ہوگیا، آل راؤنڈر نے اس بارے میں ٹیم مینجمنٹ کو نہیں بتایا جس وجہ سے بورڈ نے ان کا نیاویزہ نہیں لگوایا۔ سماء

کا

پر

لیا

war

waqar

battle

Tabool ads will show in this div