پشاور میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام، دو افغان دہشت گرد گرفتار
اسٹاف رپورٹر
پشاور: پشاور تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ بڈھ بیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے دو افغان دہشت گرد گرفتار کرلیے۔۔ دھماکا خیز مواد اور بم بنانے کا سامان بھی پکڑا گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق نواحی علاقے سوریزئی بڈھ بیرمیں سرچ اپریشن کیا گیا جہاں ایک مکان پرچھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
کاروائی میں دوافغان مہاجردہشت گرد حراست میں لئے گئے تاہم ان کاسرغنہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کو مکان سے بارہ بارودی سرنگیں ،آٹھ ریمورٹ کنٹرول ریسیور، بیس ڈیٹونیٹر، ماسک افغان سمیں اور بم دھماکوں میں استعمال ہونے والا دیگر مواد ملا ہے۔
ایس پی رورل رحیم شاہ کے مطابق گرفتارغیرملکی ملزم دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں ملوث ہیں جن سے تفتیش جاری ہے.
حکام کے مطابق اپریشن کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت تاحال خفیہ رکھی گئی ہے۔ سماء