شاہد مسعود نے ضمانت قبل ازگرفتاری کےلیےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

شاہد مسعود کی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کو موصول ہوگئےہیں۔پیر کوان کی گرفتاری کا امکان ہے۔شاہد مسعود نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی وی کرپشن کیس میں  ڈاکٹر شاہد مسعود مشکل میں ہیں۔ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتاری کا امکان ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی وی کے وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے کو موصول ہوگئےہیں۔

ایف آئی اے ٹیم نے کیس سے متعلق تفتیش کا مواد اکٹھا کرلیا ہے۔تفتیشی افسر بیرون ملک دورے پر ہیں اورپیر کو واپسی کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ڈاکٹر شاہد مسعود نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کرلیا ہے۔ ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ تفتیشی افسر سے مکمل تعاون کررہا ہوں،مقدمے میں نامزد تمام شریک ملزمان ضمانت پر ہیں لہذا کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت دی جائے۔

اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے گزشتہ روز عدم پیشی پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Shahid Masood

PTV corruption case

Tabool ads will show in this div