ایشیاءکپ،ہانگ کانگ کا ٹاس جیت کرپاکستان کےخلاف پہلے بیٹنگ کافیصلہ

ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔
دبئی میں کھیلےجانےوالےمیچ میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ پاکستان نے اس میچ میں چار فاسٹ بالرز اور ایک اسپنر کوموقع دیاہے۔ شعيب ملک،فخرزمان،امام الحق،آصف علی ٹيم ميں شامل ہیں۔ فہيم اشرف،شاداب خان،حسن علي،محمدعامربھي ٹيم ميں شامل کئے گئےہیں۔
سرفراز احمد نے کہاہےکہ ابھی ٹورنامنٹ شروع ہواہے۔ اگر ٹاس جيت جاتے توپہلےبيٹنگ ہی کرتے۔ انھوں نے سراہتےہوئےکہا کہ ہانگ کانگ کواليفائی کرکےآئی ہےاوراچھی ٹيم ہے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم کے کپتان نے کہاہےکہ وکٹ بيٹنگ کيلئےآسان لگ رہی ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرے میچ جمعہ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
PAK XI: F Zaman, Imam ul-Haq, B Azam, S Malik, S Ahmed, A Ali, S Khan, F Ashraf, M Amir, H Ali, U Khan
— ICC Live Scores (@ICCLive) September 16, 2018
HK XI: A Rath, B Hayat, N Khan, T Afzal, A Khan, C Carter, N Ahmed, S McKechnie, E Khan, E Nawaz, K Shah
— ICC Live Scores (@ICCLive) September 16, 2018