راول پنڈی میں گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں بڑھنےلگیں

Sep 16, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/Car-Lifting-RWP-Isb-Pkg-16-09.mp4"][/video]

راولپنڈی میں گاڑیوں کی چوری بڑا مسئلہ بن گيا۔ دوماہ کے دوران شہري ساٹھ گاڑیوں اور ایک سو ساٹھ موٹرسائیکلز سے محروم ہوگئےمگرراولپنڈ ی پولیس چوروں کو لگام ڈالنے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے ۔

راولپنڈٰی میں گاڑی اور موٹر سائیکل لفٹرز کا راج ہے۔شہر میں دو ماہ کےدوران 60 گاڑیاں اور 160 موٹرسائیکل چوری ہوچکی ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ پولیس کی غفلت نے پنڈی کو چورنگری بنا دیا ہے۔

دوسری طرف پولیس حکام سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ سٹی پولیس افسرعباس احسن نےبتایاکہ کئی گروہ پکڑے ہیں اورموٹرسائیکلیں بھی برآمد کی ہیں، مزید گروہ بھی پکڑے جائیں گے۔

شہریوں کامطالبہ ہےکہ اینٹی کار لفٹنگ سیل کو فعال بنایا جائے توگاڑیوں کی چوری روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Car Theft

rawalpindi crime

Tabool ads will show in this div