کراچی،لانڈھی میں 2پولیس وین پردستی بم حملےفائرنگ،6اہلکار شہید

اسٹاف رپورٹ


کراچی: کراچی  کے علاقےلانڈھی نمبر چھ میں دو مختلف واقعات میں پولیس موبائلوں کو نشانہ بنایا گیا۔۔ مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس موبائل پردستی بم حملہ کیا گیا۔۔ واقعے کی اطلاع ملنے پردوسری موبائل پہنچی توقاتلوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔۔ دونوں واقعات میں چھ پولیس اہلکار جان سے گئے۔


مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ کے باہر حفاظت پر مامور تھی پولیس موبائل دہشت گردوں نے پہلے کی فائرنگ۔۔ اور پھر پھینکا دستی بم دھماکا ہوا۔۔ اور کھلبلی مچ گئی۔


حملے کی اطلاع ملی تو لانڈھی تھانے سے بھی ہوئی نفری روانہ دہشت گردوں نے یہاں بھی وار کرنے کا موقع نہ چھوڑا۔۔ اور دوسری موبائل پر کردی گولیوں کی بوچھاڑ۔


دونوں واقعات میں جاں بحق وزخمی اہلکاروں کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔۔ پہلےواقعے میں اے ایس آئی نعیم احمد۔۔ اہلکار آصف علی۔۔اور خلیل جاں بحق ہوئے۔۔


دوسرے واقعے میں پولیس قومی رضا کار کا اے ایس آئی جاوید۔۔ ہیڈ کانسٹیبل عاصم اور پولیس کانسٹیبل فدا حسین جاں بحق اور۔۔ سب انسپکٹر شہزادو زخمی ہوئے۔۔


پولیس کو جائےوقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے سترہ خول ملے جنہیں فزانزک ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیاہے۔۔ پولیس واقعےکی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ سماء

میں

شہید

coup

compromise

Tabool ads will show in this div