این اے 124شاہد خاقان،این اے 131 سے سعد رفیق کو ٹکٹ مل گیا
مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں لاہور کے قومی کے 2 حلقوں سے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور کے قومی اور صوبائی کے 4 حلقوں کےلئے پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ این اے 124 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوںگے۔
مسلم لیگ ن نے این اے 131 سے ایک بار پھر خواجہ سعد رفیق کو میدان میں اتارا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 164میں سہیل شوکت بٹ اور پی پی 165 سے ملک خالد فاروق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔