بالی ووڈ فلم کی پاکستان میں نمائش روک دی گئی

سنسر بورڈ نے نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی فلم’من مرضیاں‘کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان کے فلم سینسر بورڈ نے سینٹرل بورڈ فلم سرٹیفکیشن کے چیئرمین دانیال گیلانی نے تصدیق کردی، دانیال گیلانی نے فلم کو نمائش کی اجازت نہ دیے جانے کا سبب بتائے بغیر تصدیق کی کہ من مرضیاں پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔

دانیال گیلانی کا کہنا تھا سینسر بورڈ ارکان کے خیال میں فلم کا مواد سینسر شپ کوڈ کی خلاف ورزی پر مبنی ہے، جس کی وجہ سے اسے ریلیز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی اس فلم کو آنند ایل رائے اور انوراگ کشیپ نے ہی پروڈیوس کیا ہے، فلم کی کہانی بھارتی پنجاب میں رہنے والی رومی نامی لڑکی اور اس کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کا ٹریلر رواں برس آٹھ اگست کو ریلیز کیا گیا تھا، فلم چودہ ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔

abhishek bachan

Manmarziyan

pakistan CBFC

Tabool ads will show in this div