وزیراعظم عمران خان پہلے دورے پر کل کراچی پہنچ رہے ہیں

Sep 15, 2018

وزيراعظم عمران خان ايک روزہ دورے پر کل (اتوار کو) کراچی پہنچ رہے ہیں، وہ مزار قائد پر حاضری ديں گے، گورنر اور وزيراعلیٰ سندھ سے ملاقات اور اجلاس کی صدارت بھی کريں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورہ کراچی کا شیڈول جاری کردیا گیا، وہ ایک روزہ دورے پر کل (اتوار کو) دوپہر 12 بجے شہر قائد پہنچیں گے جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزار قائد پر حاضری دیں گے، جہاں سے وہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔

وزيراعظم دن ڈیڑھ بجے وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جبکہ 2 بجے وفاقی حکومت کے منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کريں گے، جس میں گرین لائن، کے فور اور دیگر منصوبوں پر بات کی جائے گی۔

عمران خان کے شہر قائد کے دورے میں صنعتکاروں سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے جبکہ وہ گورنر ہاؤس ميں ڈیمز فنڈ ریزنگ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم رات 9 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

عمران خان نے 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم وہ پہلی بار کراچی کے دورے پر آئیں گے، اب تک انہوں بابائے قوم کے مزار پر بھی حاضری نہیں دی، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

PM

IMRAN KHAN

First Visit

Tabool ads will show in this div